پاکستان محفوظ ملک ہے اور دورے کے دوران پاکستانیوں نے بے پناہ پیار دیا، چیرمین زمبابوے بورڈ

ویب ڈیسک  منگل 2 جون 2015
دورے کے دوران ہماری بھرپور مہمان نوازی کی گئی، چیرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ، فوٹو:فائل

دورے کے دوران ہماری بھرپور مہمان نوازی کی گئی، چیرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ، فوٹو:فائل

ہرارے: چیرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ ولسن مانا سے کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے وہاں ہمیں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا جب کہ اچھے سیکیورٹی انتظامات پر پاکستانی حکومت کے مشکور ہیں۔

ہرارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیرمین نے کہا کہ ہم دورہ پاکستان سے بحفاظت اپنے وطن واپس پہنچے ہیں، دورے کے دوران ہماری بھرپور مہمان نوازی کی گئی اور عوام کی جانب سے بے پناہ پیار ملا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور وہاں ہماری ٹیم کو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا جب کہ سیریز کے دوران حکومت اور پی سی بی کی جانب سے بہترین سکیورٹی انتظامات پر ان کے مشکور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔