رینجرز نے نائن زیروسے گرفتارایم کیو ایم کے 38 کارکنوں کو بے گناہ قراردیدیا

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جون 2015
جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ایم کیو ایم کے ان کارکنوں کو بے گناہ قراردیا تھا:فوٹو : پی پی آئی

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ایم کیو ایم کے ان کارکنوں کو بے گناہ قراردیا تھا:فوٹو : پی پی آئی

 کراچی: رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتارایم کیو ایم کے 38 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے کررہا کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 56 میں سے 38 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا ہے اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی جمع کرادی ہے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار دیگر افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا تھا جس کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔