وکلا کا بائیکاٹعدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی

وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی


Staff Reporter October 13, 2012
کراچی بار کے صدر محمود الحسن نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی بار کے ممبر وقار حسین پر قاتلانہ حملے کے خلاف کراچی کے وکلا نے ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہ ہوئے کراچی بار کے صدر محمود الحسن نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے وکلا رہنمائوں نے ملالہ کے علاوہ حملے میں زخمی ہونیوالی شازیہ اور کائنات سے ہمدردی کا اظہار کیا اور قاتلانہ حملے کی مذمت کی دریں اثنا ہفتہ کو وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ، پولیس نے تھانوں میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں