محبت میں گرفتارہوئی تو اداکاری چھوڑکرشادی کرلوں گی، دپیکاپڈوکون

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 جون 2015
اداکارہ دپیکا پڈکون کی گزشتہ دنوں ریلیزہونے والی  فلم’’پیکو‘‘باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 100 کروڑکلب میں شامل ہوئی ہے، فوٹو: فائل

اداکارہ دپیکا پڈکون کی گزشتہ دنوں ریلیزہونے والی فلم’’پیکو‘‘باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 100 کروڑکلب میں شامل ہوئی ہے، فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین دپیکاپڈوکون کا کہنا ہےکہ اگر وہ محبت میں گرفتار ہوئیں تو انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر شادی کرلیں گی۔

فلم انڈسٹری میں پیارمحبت کی داستانیں آئے روزبنتی بگڑتی نظرآتی ہیں لیکن اپنے کیرئیرکے عروج پر شاید ہی کوئی اداکاریا اداکارہ محبت  کے لیے قربانی دینے کو تیار ہوتا ہے لیکن بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون محبت کی خاطراپنا کیرئیرچھوڑنے پرآمادہ ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر انہیں محبت ہوئی تو وہ اداکاری چھوڑکرشادی کرلیں گی کیونکہ ان کی زندگی میں خاندان زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابیاں کوئی معنی نہیں رکھتی ہیں کیونکہ خاندان سے بڑھ کر ایسا کچھ نہیں ہوتا جومکمل ہونے کا احساس دلائے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹارامیتابھ بچن اور اداکارہ دپیکا پڈکون کی گزشتہ دنوں ریلیزہونے والی فلم’’پیکو‘‘باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 100 کروڑکلب میں شامل ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔