- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
بنگالی جادو مودی کے ’سر چڑھ کر‘ بولا!
کہا جاتا ہے کہ وہم ایک لا علاج مرض ہے اور اس کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، بالکل اسی طرح ’’اللہ واسطے کے بیر‘‘ کا بھی کوئی علاج دنیا میں نہیں پایا جاتا، کم از کم ہندوستان اور بنگلہ دیش میں تو نہیں پایا جاتا۔ دِلّی میں کسی بچے کی چڈی گیلی ہو جائے ، کبوتر کسی کبوتری کو بھگا کے لے جائے یا کوئی بچہ اپنے دادا کی دھوتی میں پٹاخہ چھوڑ دے تو اس کا الزام بھی آئی ایس آئی اور پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے، اور بنگلہ دیش کسی نالائق بچے کی طرح بس ہندوستان کی نقل مارنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
#Modi confesses to #India s dastardly role in the creation of #Bangladesh He was personally involved pic.twitter.com/X1vFgWMocQ
— Sabena Siddiqi (@sabena_siddiqi) June 8, 2015
ہندوستان کی پاکستان سے دشمنی تو کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، ہندوستان اکثر اس کا بر ملا اظہار کرتا رہتا ہے لیکن بنگلہ دیش خاموشی سے دشمنی کرنے کا عادی رہا ہے، اگرتلا سازش، سقوطِ ڈھاکا، ’’پاکستانی‘‘ بنگالیوں کو پھانسی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہرانے پر بنگالی ٹیم کو پیسوں، فلیٹ اور قیمتی گاڑیوں کے تحفے اور بنگلہ دیش لیبریشن وار آنر ایوارڈ۔ یہ سب ایسی چیزیں ہیں جو صرف اور صرف پاکستان کی دشمنی میں کی جا رہی ہیں، کچھ کھلم کھلا اور کچھ ڈھکے چھپے انداز میں۔
تمام بنگالی اور تمام ہندوستانی، حسینہ اور مودی جیسی ذہنیت کے حامل نہیں ہیں، اسکی ایک بڑی مثال ہندوستانی دانشور خاتون اروندتی رائے ہیں جو منطقی بات کرتی ہیں اور ہوا میں تیر نہیں چلاتیں، بالکل اسی طرح اگرتلا سازش پکڑنے والا آئی ایس آئی آفیسر بھی ایک بنگالی تھا، سقوطِ ڈھاکا کے بعد شیخ مجیب کو قتل کرنے والے بھی بنگالی تھے جنہیں احساس ہوگیا تھا کہ ان سے کتنی بڑی غلطی ہوگئی ہے۔
غلام اعظم، عبدالقادر ملّا، قمر الزمان، اظہر الاسلام، عبدالسبحان اور مطیع الرحمن نظامی جیسے عظیم لوگ جو بنگالی ہونے کے باوجود بھی پاکستانی تھے، ہیں اور رہیں گے۔ عبدالقادر ملّا اور قمر الزمان چالیس سال بعد بھی پاکستان کی حمایت کرنے پر ہندوستان نواز بنگلہ دیشی حکومت کے آگے نہیں جھکے بلکہ تختۂ دار پر جھول جانے کو فوقیت دی اور اَمر ہوگئے۔
’چھوٹی سوچ‘ کا ثبوت دیتے ہوئے حسینہ واجد نے کھیل کی آڑ میں اپنی پاکستان دشمنی کو مزید پروان چڑھایا اور پاکستان کے خلاف جیت پر بنگالی کھلاڑیوں کو خوب نوازا، پاکستان دشمنی اور ’’اللہ واسطے کے بیر‘‘ کی انتہا کو پہنچتے ہوئے بنگلہ دیش لیبریشن وار آنر ایوارڈ تشکیل دیا اور اِس بار مودی کو بھی یہ ایوارڈ دیا گیا ہے جو انہوں نے سابق ہندوستانی وزیر اعظم واجپائی کی جگہ وصول کیا۔
پتا نہیں یہ ایوارڈ تھا یا بنگالی جادو کی کوئی قسم تھی کہ ایوارڈ ملتے ہی مودی ’صاب‘ ’’سفید سچ‘‘ بولنا شروع ہوگئے اور انہوں نے ان تمام باتوں کا سرِعام اعتراف کرلیا جس کا آج تک ہندوستان انکار کرتا چلا آیا تھا۔
پہلا اعتراف: بنگلہ دیش کا قیام ہر ہندوستانی کی خواہش تھی اور اس میں ہندوستانی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا ہے۔
دوسرا اعتراف: 1971میں ہندوستانیوں نے بھی کندھے سے کندھا ملا کر بنگلہ دیش کی آزادی کیلئے جدوجہد کی تھی۔
تیسرا اعتراف: 1971میں جب ہندوستان نے بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک چلائی تو مودی ’صاب‘ خود بھی ایک رضا کار کی حیثیت سے اس میں شامل ہوئے تھے اور ہندوستانی دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی کا ساتھ دیا تھا۔
#Indian PM #Modi's statements in #Bangladesh allow #Pakistan to lodge a complaint with #ICJ & #UNSC on the 1971 #Indian war of aggression
— Ahmed Quraishi (@AQpk) June 8, 2015
ویسے ’کچھ‘ لوگ ابھی بھی اس ’’تین بار‘‘ کئے گئے مودی کے ’’شرعی‘‘ اعترافی بیان کے باوجود بھی ہندوستان کا دفاع کرتے ہوئے نظر آئیں گے اور ’’شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار‘‘ ہونے کا ثبوت فراہم کریں گے تو آپ بھی آنکھوں پر پٹی باندھ کر یہ سب کچھ ماننے سے انکار کردیں کیونکہ پاکستان میں ہر سچ کو ’’کانسپریسی تھیوری‘‘ اور ہر ’’کانسپریسی تھیوری‘‘ کو سچ سمجھا جاتا ہے۔
اس بلاگ پر کمنٹس آئیں گے کہ اس میں ہمارا اپنا قصورہے دوسروں کو برا کیوں کہہ رہے ہو؟تو ان حضرات سے پیشگی عرض ہے کہ ’’اللہ واسطے کے بیر‘‘ کا کوئی علاج دنیا میں نہیں پایا جاتا۔ 1950سے ’پراکسی وار‘ ہم نے نہیں ہندوستان نے شروع کی تھی، 1971 میں ہندوستان نے مشرقی پاکستان میں مداخلت کی، اس کا اعتراف اب مودی نے بھی کرلیا ہے، ایٹمی دھماکوں میں پہل ہندوستان نے کی ہم نے نہیں، افغانستان کو پاکستان کے خلاف ہندوستان نے استعمال کیا، ٹی ٹی پی کے ذریعے ہندوستان نے پاکستان میں دہشتگردی کی شروعات کی، اور ایک طویل فہرست موجود ہے۔ یہ سب حقیقت ہے لیکن آخر میں پھر کہوں گا کہ ’’اللہ واسطے کے بیر‘‘ کا کوئی علاج دنیا میں نہیں پایا جاتا۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔