اے این پی کا انتخابات میں پی پی سے راستے الگ کرنے کا اعلان

پیپلزپارٹی اورہم فیصلے کرنے میںآزادہیں،پارٹی اجلاس کے بعدافراسیاب خٹک کی بریفنگ


Numainda Express October 14, 2012
صرف شمالی وزیرستان نہیں ہراس جگہ جہاں حکومتی رٹ نہیں کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میںپیپلزپارٹی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ اے این پی آئندہ عام انتخابات کے بعد صوبہ میں بغیرکسی اتحادکے تنہاحکومت بنائے گی۔

پیپلزپارٹی اپنے فیصلے کرے اور ہم اپنے، تاہم ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ملالہ یوسفزئی پرحملے نے پورے ملک میں امن کے حق میں عوام کاخودرواتحاد قائم کردیاہے جسے سبوتاژکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اے این پی کے صوبائی صدر سنیٹر افراسیاب خٹک نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعدمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملالہ پرحملے کی وجہ سے پورے ملک میں خوداتحاد بن گیا ہے۔انھوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی ہماری دوست پارٹی ہے اور ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں وہ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور ہم اپنے تاہم جہاں تک آئندہ عام انتخابات کی بات ہے ہم بغیرکسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کیے تنہا حکومت بنائیں گے۔

انھوںنے کہا کہ دہری شہریت کے حوالے سے ہم اپنا موقف صدر زرداری کو پیش کرچکے ہیں کہ دہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق توہونا چاہیے اورالیکشن لڑنے کابھی تاہم الیکشن کے بعد انھیں رکنیت یا شہریت میں سے ایک کو چھوڑنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہم صرف شمالی وزیرستان نہیں ہراس جگہ جہاں حکومتی رٹ نہیں کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ حکومتی رٹ بحال ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں