طالبان سے پہلے پاکستان کے ساتھ امن معاہدہ کرنا ہوگا، افغان صدر اشرف غنی

نیٹ نیوز  جمعرات 11 جون 2015
گزشتہ14 برس سے پاکستان افغانستان سے ایک غیراعلانیہ جنگ میں مصروف ہے، اشرف غنی۔ فوٹو: فائل

گزشتہ14 برس سے پاکستان افغانستان سے ایک غیراعلانیہ جنگ میں مصروف ہے، اشرف غنی۔ فوٹو: فائل

کابل:  افغانستان کے صدرڈاکٹر اشرف غنی نے الزام لگایاہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف غیراعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے اورقیامِ امن کے لیے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔

بی بی سی کے مطابق انھوں نے جنوبی صوبے قندھارمیں قبائلی عمائدین سے ملاقات میں پاکستان اورافغانستان کے تعلقات پربات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستان سے اس مسئلے کوتسلیم کروایاہے، مسئلہ یہ ہے کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عموماًاورگزشتہ14 برس سے خصوصاًپاکستان افغانستان سے ایک غیراعلانیہ جنگ میں مصروف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔