ریلوے کرایوں میں یکم جولائی سے 25فیصد تک اضافے کا فیصلہ

بلال غوری  جمعـء 12 جون 2015
 تمام ڈویژنوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

تمام ڈویژنوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ریلوے حکام نے یکم جولائی سے ملک بھر کی تمام ریل گاڑیوں کے اے سی سلیپر کے کرایوں میں25فیصد اور بزنس کلاس کے کرایوں میں 16 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اور وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھنے کی وجہ سے محکمے پر مالی بوجھ بڑھنے کے باعث کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ مختلف سیکشنوں اور ٹرینوں کی اکانومی کلاس میں 3 سے5 فیصد کرایوں کی مد میں دی جانے والی رعایت بھی آج سے ختم کر دی گئی ہے۔ تمام ڈویژنوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔