غزہ پراسرائیل کا فضائی حملہ، 1 فلسطینی رہنما شہید، 2 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 14 اکتوبر 2012
 حملے میں 2 شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

حملے میں 2 شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

جبلیہ: غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملےمیں 1 فلسطینی رہنما شہید اور2 زخمی ہوگئے۔

غزہ کے شمالی شہر جبلیہ میں فضائی حملے میں ایک موٹر سائیکل کونشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی رہنما شہید اور2 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک روز قبل اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا، حملے میں 2 شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔