ملتان: ناگ چوک سے دیسی ساختہ بم برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 14 اکتوبر 2012
 بم ٹچ سسٹم سے منسلک کیس گیا تھا اس سے کوئی بھی چیز ٹکراتی تو یہ پھٹ جاتا، بی ڈی ایس ۔فوٹو فائل

بم ٹچ سسٹم سے منسلک کیس گیا تھا اس سے کوئی بھی چیز ٹکراتی تو یہ پھٹ جاتا، بی ڈی ایس ۔فوٹو فائل

ملتان: ناگ شاہ چوک سے برآمد دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، گذشتہ رات بھی اسی جگہ پر 2 ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے ہوئے تھے۔

ملتان میں ناگ شاہ چوک پر ایک دکان کے باہردیسی ساختہ بم کو چھپا کر رکھا گیا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا، عملےکے مطابق بم ٹچ سسٹم سے منسلک کیس گیا تھا اس سے کوئی بھی چیز ٹکراتی تو یہ پھٹ جاتا۔

واضح رہے کہ گذشتہ کی رات بھی اسی جگہ سے 20 میٹر دور دو دیسی ساختہ بموں کے دھماکے ہوئے تھے، لیکن خوشی قسمتی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔