2افسران کے قتل کو 15روز گزر چکے تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوسکی

جیل کے2اعلیٰ افسران کے قتل کو15روز گزرگئے لیکن کیس کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔


Staff Reporter October 15, 2012
جیل کے2اعلیٰ افسران کے قتل کو15روز گزرگئے لیکن کیس کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل

جیل کے2اعلیٰ افسران کے قتل کو15روز گزرگئے لیکن کیس کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ پولیس مکمل تندہی سے تحقیقات کررہی ہے تاہم فوری طور پر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ، تفصیلات کے مطابق29 ستمبر کی شب گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے کار نمبرAKV-718پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے کار میں سوار سینٹرل جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل پیر مسعود جان سرہندی اور ملیر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالرزاق عباسی ہلاک ہوگئے تھے، پیر مسعود جان سرہندی کا3روز قبل ہی جووینائل جیل ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

گلشن اقبال پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن15روز گزر جانے کے بعد بھی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور پولیس ملزمان تک پہنچنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات نے کہا کہ پولیس پوری تندہی سے تحقیقات کررہی ہے تاہم فوری طور پر کیس میں کسی بھی قسم کی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی،تحقیقات میں تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں