ڈائو یونیورسٹی کے تحت ہونیوالے انٹری ٹیسٹ کی میرٹ لسٹ آج جاری ہو گی

حتمی میرٹ لسٹ19اکتوبرکویونیورسٹی کی ویب سائٹ اوریونیورسٹی میں آویزاں کردی جائیں گی۔


Staff Reporter October 15, 2012
حتمی میرٹ لسٹ19اکتوبرکویونیورسٹی کی ویب سائٹ اوریونیورسٹی میں آویزاں کردی جائیں گی۔

ڈائو یونیورسٹی کے تحت ڈائومیڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس اور ڈاکٹر عشرت العباد خان میں بی ڈی ایس برائے سال 2012-13 میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی میرٹ لسٹ آج (پیرکو) ڈائو میڈیکل کالج کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائیگی جبکہ حتمی میرٹ لسٹ19اکتوبرکویونیورسٹی کی ویب سائٹ اوریونیورسٹی میں آویزاںکردی جائیںگی۔

ڈاؤیونیورسٹی کے مطابق ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس میںداخلے کے لیے امیدواروںکے انٹرویو21اکتوبرکوڈائو میڈیکل کالج میں لیے جائیں گے جبکہ تعلیمی سیشن یکم نومبر سے شروع ہوگا، واضح رہے کہ امسال ڈائو میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس سال برائے2012-13 کی 350سیٹیں مختص کی گئی ہیں جن میں 228 جنرل میرٹ ،55 سیلف فنانس،22 اندرون سندھ کے طلبہ وطالبات کے لیے، 12اورسیز پاکستانی سیلف فنانس ،ایک سیٹ معذور طلبہ کے لیے،16فارن نیشنل سیلف فنانس اور16سیٹیں پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنٹ پروگرام کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

اسی طرح ڈاکٹر عشرت العباد خان اورل ہیلتھ سائنسز میں بی ڈی ایس سال برائے2012-13 میں 100 سیٹیں مختص کی گئی ہیں جس میں 60 اوپن میرٹ ،34 سیلف فنانس اور 6 اورسیز سیلف فنانس کے لیے مختص کی گئی ہیں،علاوہ ازیں سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق میرٹ لسٹ مرتب نہیںکی جا سکی،معلوم ہوا ہے کہ لیاری میڈیکل کالج کے دوسرے ایم بی بی ایس سیشن میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کی میرٹ لسٹ بھی مرتب نہیںکی جاسکی ہے۔پرنسپل پروفیسراقبال میمن کے مطابق لیاری میڈیکل کالج کی میرٹ لسٹ این ٹی ایس تیارکرکے کالج کو دے گاجس میں مزید وقت درکار ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے