بینظیر قتل؛ مشرف نے مارک سیگل کا وڈیو لنک بیان چیلنج کر دیا

قیصر شیرازی  جمعـء 19 جون 2015
پرویز مشرف نے موقف اختیارکیا کہ عدالت امریکا میں موجودگواہ کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرانے کا حکم نہیں دے سکتی۔ فوٹو: فائل

پرویز مشرف نے موقف اختیارکیا کہ عدالت امریکا میں موجودگواہ کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرانے کا حکم نہیں دے سکتی۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے خلاف امریکی صحافی مارک سیگل کا امریکا سے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کر دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹرکو نوٹس جاری کرکے22 جون کو جواب طلب کر لیا۔ پرویز مشرف نے موقف اختیارکیا کہ عدالت امریکا میں موجودگواہ کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرانے کا حکم نہیں دے سکتی، یہ قانون سے تجاوز ہے۔ امریکی صحافی مارک سیگل اگر بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں اور بیان ریکارڈکرائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔