گلستان جوہرمیںقتل ہونے والا عدیل دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا،ورثا

اسٹاف رپورٹر  پير 15 اکتوبر 2012
گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والا20 سالہ نوجوان عدیل دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔  فوٹو: فائل

گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والا20 سالہ نوجوان عدیل دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: گذشتہ شب گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والا20 سالہ نوجوان عدیل دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

واقعے سے کچھ دیر پہلے بہنوں کیلیے آئسکریم لایا تھا، گذشتہ شب گلستان جوہر بلاک3 میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والا 20سالہ نوجوان عدیل ولد پرویز دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، عدیل کے والد محمد پرویز اسٹیل مل میں ملازم تھے، عدیل نے حال ہی میں میٹرک پاس کیا تھا، ورثا کے مطابق عدیل نے ہفتہ کو رات کے وقت ہاتھ میں لگی چوٹ کی ڈریسنگ کروانے کیلیے اپنے والد کے ہمراہ دارلصحت اسپتال گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔