عمرشریف کامسلسل تیسرے برس عیدپراسٹیج ڈرامہ کرنے سے انکار

عمیر علی انجم  بدھ 24 جون 2015
 بیک وقت دونوں تھیٹر ڈرامے آڈیٹوریم اوراوپن ائیر تھیٹر میں ہوں گے: فوٹو : فائل

بیک وقت دونوں تھیٹر ڈرامے آڈیٹوریم اوراوپن ائیر تھیٹر میں ہوں گے: فوٹو : فائل

 کراچی:  کامیڈی کنگ عمرشریف نے مسلسل تیسرے برس بھی کراچی میں عیدالفطر پر اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے سے انکارکردیا۔

تھیٹرکے فنکاروں نے عمرشریف کوکراچی اسٹیج پردوبارہ پرفارم کرنے کے لیے سرجوڑلیے ،امکان ہے کہ بھارتی ٹی وی اوراسٹیج پرپاکستان کانام روشن کرنے والے کامیڈی فنکارعلی حسن اورعرفان ملک آرٹس کونسل کراچی میں عیدکے پہلے دن سے پیش کیے جانے والے کھیل میں عمرشریف کوکام کرنے کے لیے منانے میں کامیاب ہوسکیں۔

ڈرامے کانام عمرشریف کے فیصلے کے بعدطے کیاجائے گا،رواں سال عیدپرآرٹس کونسل کراچی میں دوتھیٹرڈرامے پیش کیے جائیں گے،بیک وقت دونوں تھیٹر ڈرامے آڈیٹوریم اوراوپن ائیر تھیٹر میں ہوں گے، دونوں ڈراموں کی کاسٹ کے لیے فنکاروں سے رابطے کیے جاررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔