دنیا بھرمیں تقریباً4 کروڑ لڑکیاں بنیادی تعلیم سے محروم ہیں، رپورٹ

ویب ڈیسک  پير 15 اکتوبر 2012
11 سے 15 سال کی لڑکیوں کی پرائمری تعلیم مکمل کرنےکی شرح خاصی کم ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

11 سے 15 سال کی لڑکیوں کی پرائمری تعلیم مکمل کرنےکی شرح خاصی کم ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں11 سے 15 سال کی عمر کی تقریباً 4 کروڑ لڑکیاں بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔ 

رپورٹ کےمطابق 11 سے 15 سال کی لڑکیوں کی پرائمری تعلیم مکمل کرنےکی شرح خاصی کم ہےاور اس کی بڑی وجہ بچیوں کی کم عمری میں شادی اور تعلیم پر آنے والے اخراجات ہیں۔

کم عمر بچیوں کے اسکول نہ جانے کی شرح براعظم افریقہ میں سب سے زیادہ ہے، افغانستان میں کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے، جہاں 46 فی صد لڑکیوں کی شادی 18 سال سے کم عمر میں کردی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔