بنائیے گھر میں چکن سموسے

ویب ڈیسک  منگل 14 مارچ 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

باہر کے سموسے کھانے سے بہتر ہے کہ گھر میں با آسانی تھوڑی ہی دیر میں مزے دار چکن سموسے بنائیں ۔

اجزا:

سموسے کی پٹیاں ،چکن کا قیمہ آدھا کلو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،ہری پیاز کٹی ہوئی ایک کپ،ہرا دھنیا آدھی گڈی کٹا ہوا،کالی مرچ آدھی چائے کا چمچ،زیرہ آدھا چائے کا چمچ بھناہوا،مایونیزایک کھانے کا چمچ،کریم ایک کھانے کا چمچ،آئل ڈیپ فرائی کے لیے،نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

پہلے تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ فرائی کریں اور 3 سے 4 منٹ بعد اس میں چکن کا قیمہ ڈال کر دس منٹ تک ڈھک کر پکائیں اس کا پانی خشک ہو جائے تو اسے نکال لیں پھر اس میں ہری پیازاورہرا دھنیا ڈالیں۔اس کے بعد زیرہ، کالی مرچ، نمک، مایونیز اور کریم شامل کرکے مکس کرلیں،پھراسے ایک ایک سموسے کی پٹی میں بھر کر بند کرلیں اورڈیپ فرائی کرلیں،

لیجیے تیارہیں گرما گرم سموسے  جسے آپ مختلف چٹنیوں اورکیچپ کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔

 

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔