پی ٹی آئی کارکنوں کے عمران خان سے گلے شکوے، عہدے داروں سے ناراض

عمیر علی انجم  جمعـء 26 جون 2015
کارکنان پی ٹی آئی کراچی کی قیادت علی زیدی اورعارف علوی سے خائف دکھائی دیے۔ فوٹو : فائل

کارکنان پی ٹی آئی کراچی کی قیادت علی زیدی اورعارف علوی سے خائف دکھائی دیے۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جمعرات کوکراچی میں پارٹی رہنماعمران اسماعیل کی رہائش گاہ پرمنعقدہ پریس کانفرنس کے بعدکارکنوں نے پارٹی چیئرمین سے شکوے شکایات کا پنڈوراباکس کھول دیا اور پارٹی چیئرمین سے شکوے شکایات شروع کردیے۔

کارکنان پی ٹی آئی کراچی کی قیادت علی زیدی اورعارف علوی سے خائف دکھائی دیے۔ پارٹی چیئرمین اس تمام گفتگوکوسن کرخاصے غصے میں دکھائی دیے جبکہ دیگرپارٹی رہنما معاملے کورفع دفع کرنے کے لیے علی زیدی اور شاہدرمضان سمیت دیگرکارکنوں کوباہرلے گئے۔ بعدازاں ہنگامی بنیادوں پرعمران خان کو ایئرپورٹ کے لیے روانہ کیاگیا تاکہ مزیدماحول گرم نہ ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔