چکن وان ٹون ود ساس

 بدھ 6 مارچ 2019
’’چکن وان ٹون ود ساس‘‘ مقبول ہوتی ہوئی نئی ڈش ہے جو بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند آتی ہے: فوٹو: فائل

’’چکن وان ٹون ود ساس‘‘ مقبول ہوتی ہوئی نئی ڈش ہے جو بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند آتی ہے: فوٹو: فائل

اجزا:

چکن کا قیمہ ایک کپ (باریک پسا ہوا)، دیگی مرچ (آدھا چائے کا چمچ)، وائٹ پیپر پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچ)، ہری مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)، ہری پیاز کے پتے ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹے ہوئے)، سویا ساس (ایک چائے کا چمچ)، مایونیز (دو کھانے کے چمچ)، میدہ (ایک کھانے کا چمچ)، مانڈا پٹی (حسب ضرورت)،نمک(حسب ضرورت)

ساس کے لیے:

پانی (ایک کپ)، چلی گارلک ساس (چار کھانے کے چمچ)، شہد (ایک کھانے کا چمچ)، سرکہ (ایک چائے کا چمچ)، ادرک ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)، کارن فلور (ایک چائے کا چمچ)

ترکیب:

سب سے پہلے ایک دیگچی میں تھوڑا پانی اورنمک ڈال کراس میں قیمہ ڈال دیں اورخشک کرلیں پھر اس میں دیگی مرچ، وائٹ پیپر پاؤڈر، ہری مرچ، ہری پیاز کے پتے، سویا ساس اور مایونیز کو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، پھر میدے کو پانی میں گھول لیں، اب مانڈا پٹی میں قیمہ کے مکسچر کو ڈال کر میدے کے مکسچر سے بند کر دیں، اب ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے پٹیوں کو فرائی کرلیں۔

ساس کے لیے سب سے پہلے  پانی، چلی گارلک ساس، شہد، سرکہ، پسی ادرک اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، پھر اس کو چولہے پر رکھ کر دس منٹ تک پکائیں اور چمچ چلاتے رہیں، لیجئے مزیدار ساس تیار ہے، اب اسے چکن وان ٹون کے ساتھ سرو کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔