گلوکارہ ریحانہ کا پاکستانی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان سے رابطہ

شوبز رپورٹر  اتوار 28 جون 2015
علی زیشان پاکستان کے واحد فیشن ڈیزائنر ہیں جنہیں ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی کسی بھی معروف سلیبرٹی کے ملبوسات ڈیزائن کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

علی زیشان پاکستان کے واحد فیشن ڈیزائنر ہیں جنہیں ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی کسی بھی معروف سلیبرٹی کے ملبوسات ڈیزائن کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: معروف امریکی گلوکارہ اوراداکارہ ریحانا نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرعلی زیشان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرلیا۔

معلوم ہواہے کہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی گلوکارہ ریحانا نے علی زیشان کے انٹرنیشنل فیشن ویک میں متعارف کروائے گئے منفرد اوردیدہ زیب ملبوسات کودیکھنے کے بعد ان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ان کے لیے ملبوسات ڈیزائن کریں۔

واضح رہے کہ یہ علی زیشان پاکستان کے واحد فیشن ڈیزائنر ہیں جنہیں ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی کسی بھی معروف سلیبرٹی کے ملبوسات ڈیزائن کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے فیشن انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ علی زیشان نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات سے سب کوحیران کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔