اسپیشل سینڈوچ

ویب ڈیسک  پير 14 جنوری 2019
مزیدار اسپیشل سینڈوچ  آپ کے لیے صحت بخش بھی ہے:فوٹو فائل

مزیدار اسپیشل سینڈوچ آپ کے لیے صحت بخش بھی ہے:فوٹو فائل

اجزا:

انڈے ابلے ہوئے (تین عدد) باریک باریک کاٹ لیں، نمک (آدھا چائے کا چمچا)، کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)، مسٹرڈ پیسٹ (ایک چائے کا چمچا)، مایونیز(تین کھانے کے چمچے)، چیڈر چیز(تین کھانے کے چمچے) کدوکش کرلیں، مکھن (دو کھانے کے چمچے)، ڈبل روٹی کے ٹوسٹ (حسب ضرورت)

ترکیب:

اسپیشل سینڈ بنانے کے لیے ایک پیالے میں باریک کٹے ہوئے انڈے، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، مایونیز،چیڈرچیز اورمکھن ڈال کرملائیں اس کے بعد لیے گئے ٹوسٹ پررکھ کراس کے سینڈوچ بنالیں،اگر اس کو مزیدار بنانا چاہیں تو ایک دوسرے ٹوسٹ پر کھیرا، ٹماٹر اورسلاد کے پتے کاٹ کررکھ لیجئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔