پوٹاٹوچکن ڈونٹس

ویب ڈیسک  بدھ 16 مئ 2018
’’پوٹاٹو چکن ڈونٹس‘‘ سے ملے آپ کو وہ ذائقہ جسے آپ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔  فوٹو: فائل

’’پوٹاٹو چکن ڈونٹس‘‘ سے ملے آپ کو وہ ذائقہ جسے آپ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ فوٹو: فائل

رمضان پکوان میں آج پیش ہیں ’’پوٹاٹو چکن ڈونٹس‘‘ جس کے ذائقے کو آپ کبھی بھول نہیں پائیں گے اور بار بار آزمائیں گے۔

اجزا:

آلو ایک کلو (اُبلے ہوئے)، چکن کا قیمہ (آدھا کلو)، دھنیا (آدھی گٹھی)، سبز مرچ (پانچ عدد)، پیاز (ایک عدد)، انڈے (دو عدد)، کارن فلور (چار کھانے کے چمچ)، میدہ (چھ کھانے کے چمچ)، ثابت سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی)، ادرک لہسن کا پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)، گرم مصالحہ (ایک چائے کا چمچ)، ہلدی پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچ)، نمک (حسب ذائقہ) اور تیل (تلنے کے لئے)۔

ترکیب:

سب سے پہلے بلینڈر میں تمام اجزا شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کر لیں، اب اس مکسچر کو گول کباب کی شکل میں تیار کر لیں اور انگوٹھے کی مدد سے چکن ڈونٹس کے درمیان سوراخ نکالیں۔ اب ان چکن ڈونٹس کو انڈے میں کوٹ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کریں اورتیل میں فرائی کر لیں،لیجئے، مزیدار ’’پوٹاٹو چکن ڈونٹس‘‘ تیار ہیں ٹماٹو کیچپ یا ساس کے ساتھ پیش کریں اور مزہ دوبالا کریں۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔