سونے کی قیمت250روپے کی کمی سے 62550 روپے تولہ ہوگئی

بزنس رپورٹر  منگل 16 اکتوبر 2012
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر62550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر53614 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر62550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر53614 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے1746 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 اور214 روپے کی کمی ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر62550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر53614 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے1125 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کی کمی سے964.28 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔