فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث نیلم جہلم منصوبہ 6 ماہ تاخیرکا شکار

واجد حمید  جمعـء 3 جولائی 2015
پروجیکٹ ڈائریکٹرکی وارننگ کے باوجود پہلی سہ ماہی میں فنڈز نہیں دیے گئے  فوٹو: فائل

پروجیکٹ ڈائریکٹرکی وارننگ کے باوجود پہلی سہ ماہی میں فنڈز نہیں دیے گئے فوٹو: فائل

اسلام آباد: رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں نیلم جہلم ہائیڈل پروجیکٹ کو پیش آنے والے مالی بحران کے باعث منصوبہ 6 ماہ تاخیرکا شکار ہوگیا۔

اب منصوبہ دسمبر2016 کے بجائے جون 2017 کوآپریشنل ہوگا، اس سلسلے میں قومی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا، تاخیر پر وزیراعظم کی جانب سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔