ماڈل ایان علی کے خلاف چارج شیٹ تیار،6جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

قیصر شیرازی  ہفتہ 4 جولائی 2015

راولپنڈي: کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی پر6 جولائی کو باقاعدہ فرد جرم عائدکی جائے گی ۔

ملزمہ کیخلاف تفتیشی ٹیم نے فرد جرم کی چارج شیٹ تیارکر لی جس میں ملزمہ کو5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرکی سمگلنگ کا ذمے دار قراردیاگیاہے۔ملزمہ کو اس کی وکلاء ٹیم نے بتایا ہے کہ وہ عیدالفطر سے قبل رہا نہیں ہوسکے گی۔

ماڈل نے اڈیالہ جیل میں عیدالفطر منانے کی تیاریاں شروع کردیں،عید الفطر سے قبل چھوٹے بھائی کو بھی بطور خاص ملاقات کیلیے جیل بلوایاہے،ماڈل جیل میں روزے بھی رکھ رہی ہے اور خاتون قیدی کی مددسے تلاوت قرآن پاک بھی کرتی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔