کوئٹہصوبائی وزیرکے گھرپرحملہ فائرنگ سے 13ہلاک

کاکڑ کے گھرپرفائرنگ ،محافظ جاں بحق، 2حملہ آورمارے گئے،کسی سے دشمنی نہیں،کاکڑ


Numainda Express October 16, 2012
کاکڑ کے گھرپرفائرنگ ،محافظ جاں بحق، 2حملہ آورمارے گئے،کسی سے دشمنی نہیں،کاکڑ. فوٹو : فائل

کوئٹہ اور اندرون صوبہ صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ کے گھرپر اور فائرنگ کے مختلف واقعات میںصوبائی وزیر کے محافظ اور حملہ آوروں سمیت 13افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے علاقے چمن ہائوسنگ اسکیم میں دو مسلح افراد نے صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کے گھر پرفائرنگ کردی جس سے ان کا ایک محافظ لیویز حوالدارشعیب شدید زخمی ہوگیاصوبائی وزیر کے دوسرے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے دونوں حملہ آوربھی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں جہاں ان کی شناخت جہانگیر اور عمران کے نام سے ہوئی دونوں لاشیں مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں دوسری طرف لیویز حوالدار جسے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا صوبائی وزیر فائرنگ کے وقت گھرپر نہیں تھے۔

دوسری طرف صوبائی وزیرخوراک اسفند یارکاکڑ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہاکہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے میرے محافظ کوشہید کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال اس قدر ابترہے کہ اب وزرا بھی محفوظ نہیں رہے کچلاک سے نمائندے کے مطابق کچلاک کلی لنڈی میں زمین کے تنازع پر دوگروہوں کے درمیان مسلح تصادم میں فریقین کے سات افرادجاں بحق اور چار زخمی ہوگئے دونوں جانب سے خود کار اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تصادم پر قابو پایا اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیاڈیرہ مراد جمالی سے نمائندے کے مطابق گوٹھ شاہ نواز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص اﷲ یار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے