- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل
- ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
- واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا
- خاتون کا 40 دن تک صرف آرنج جوس پر گزارا کرنے کا تجربہ
- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی20 ورلڈکپ: کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
پی ٹی اے نے موبائل براڈ بینڈ کوفروغ دینے کیلیے ویب پورٹل بنا دیا
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )نے موبائل براڈ بینڈ کے فروغ کے لیے ’’اسمارٹ پاکستان ‘‘ کے نام سے ویب پورٹل کا آغاز کیا ہے۔
گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ویب پورٹل ہر قسم کی معلومات اور موبائل ایجوکیشن، موبائل ہیلتھ اور موبائل گورنمنٹ جیسے مختلف موضوعات پر موبائل ایپلی کیشنز کی ڈائریکٹری بھی فراہم کرے گا، اس ویب پورٹل کے ذریعے صارف کے لیے اپنی ضرورت کے پیش نظر ایپلی کیشنز تلاش کرنا اور بھی آسان ہوگا، اسمارٹ پاکستان کا مقصد ایپلیکیشن تیار کرنے والوں کو اپنی ایپلیکیشنز منظر عام پر لانے کے مواقع فراہم کرنا ہے اور اس حوالے سے ’’اسمارٹ پاکستان ‘‘پہلا اہم قدم ہے۔
اس اقدام کے ذریعے پاکستانی سوسائٹی کے متعلق اہم موبائل ایپلی کیشنزاور اس کی خدمات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ایک ہی وقت میں آپریٹرز، اوریجنل ایکویپمنٹ مینو فیکچررز (او ای ایم) اور مقامی ڈیولپرز کی ترقی کے راستے بھی ہموار ہونگے، ایک مستقل ایکو سسٹم بنانے کے لیے پی ٹی اے ’’ اسمارٹ پاکستان‘‘ کے ذریعے عوام، حکومت، موبائل آپریٹرز، او ای ایم (ایس)،بین الاقوامی اداروں، تدریسی ماہرین، موبائل انٹرپرینیورز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔
انڈسٹری کی جانب سے پیشہ ور ماہرین کے تعاون سے نئے موبائل ایپلی کیشنز تیار کرنے والوں اور انٹر پرینیورز کو رہنمائی اور کوچنگ سروسز کے لیے پی ٹی اے نے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں’’اسمارٹ پاکستان ایم۔ لیب‘‘ بنائی ہے جو انہیں ابتدائی رہنمائی، آگے بڑھنے اور سروسز کو لانچ کرنے سے متعلق رہنمائی فراہم کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔