ڈرون حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور کھلی دہشتگردی ہیںصاحبزادہ فضل کریم

ملالہ یوسفزئی پر اس قسم کا حملہ کسی جہاد میں نہیں آتا اور نہ ہی اسلام خواتین پر حملے کی اجازت دیتا ہے، فضل کریم


ویب ڈیسک October 16, 2012
ملالہ یوسفزئی پر اس قسم کا حملہ کسی جہاد میں نہیں آتا اور نہ ہی اسلام خواتین پر حملے کی اجازت دیتا ہے، فضل کریم ۔ فوٹو: فائل

BIRMINGHAM: صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے ڈرون حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور کھلی دہشتگردی ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے ٹرین مارچ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ، جس میں قرارداد منظور کر کے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے کہ انبیاء کرام کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان کا نام لے کر اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا وقت آ گیا ہے ۔ ملالہ یوسفزئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کا حملہ کسی جہاد میں نہیں آتا اور نہ ہی اسلام خواتین پر حملے کی اجازت دیتا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ صاحبزادہ فضل کریم کی قیادت میں اتوار کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوا تھا جس میں ہزاروں افراد نے تیز گام ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک ٹرین مارچ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں