مسلسل ٹریفک کے شورمیں رہنے سے دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

خصوصی رپورٹ  جمعرات 9 جولائی 2015
ایسے مریضوں میں موت سے ہمکنار ہونے کا تناسب دوسروں کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ تھا۔:فوٹو : فائل

ایسے مریضوں میں موت سے ہمکنار ہونے کا تناسب دوسروں کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ تھا۔:فوٹو : فائل

لندن: برطانوی ریسرچ ماہرین نے پتہ چلایا ہے کہ مسلسل ٹریفک کے شور میں زندگی گزارنے سے دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اس مقصد سے سائنسدانوں نے لندن میں 2003 سے 2010 تک روڈ ٹریفک کے شور اور ایسے دل کے مریضوں کے اعداد و شمار جمع کیے جو پرشور آبادیوں سے آکر اسپتالوں میں داخل ہوئے تھے۔ایسے مریضوں میں موت سے ہمکنار ہونے کا تناسب دوسروں کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ تھا۔ یہ تناسب 25 سے 74 سال تک کی عمر کے مریضوں میں پانچ فیصد جب کہ 75 سال سے بڑی عمر کے مریضوں میں 9 فیصد تھا۔

یہ اسٹڈی یورپین ہارٹ جرنل میں شایع ہوئی ہے جس میں عمر، جنس، سماجی اقتصادی عناصر، لسانی حیثیت، سگریٹ نوشی اور فضائی آلودگی کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ پرشور محلوں اور پڑوسوں کے شور کا موازنہ ہم کسی پرہجوم ریسٹورینٹ سے کرسکتے ہیں تاہم کئی برسوں تک مسلسل ایسے شور و غل میں زندگی گزارنا موت کو قریب تر کردیتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔