فیس بک پر ان فرینڈ سے آگاہ کرنے والی ایپ

ویب ڈیسک  منگل 24 جنوری 2017
ڈاؤن لوڈ ہوتے ہی ایپ آپ کے دوستوں کی ایک فہرست بنالیتی ہے اور لاگ ان ہونے پر اس کا ہر روز موازنہ کرتی رہتی ہے۔ فوٹو:فائل

ڈاؤن لوڈ ہوتے ہی ایپ آپ کے دوستوں کی ایک فہرست بنالیتی ہے اور لاگ ان ہونے پر اس کا ہر روز موازنہ کرتی رہتی ہے۔ فوٹو:فائل

سان فرانسسكو: فیس بک استعمال کرتے ہوئے کبھی کبھی آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے دوستوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے جس کا مطلب ہے کہ کچھ لوگوں نے آپ کو اپنی دوستوں کی فہرست سے نکال دیا یعینی آپ کو (ان فرینڈ) کرتے ہوئے آپ سے انٹرنیٹ پر ناطہ توڑلیا ہے۔

لیکن اب اس کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کے لیے ایک ایپ حاضرِخدمت ہے۔ مجھے کس نے ڈیلیٹ کیا (who deleted me) ایپ کروم، اوپرا، فائر فوکس براؤزر اور اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

میڈیا ڈیوڈس کمپنی کے ماہرین نے یہ ایپ تیار کی ہے جو بہت سادہ اصول پر کام کرتی ہے۔ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد یہ خودکار انداز میں آپ کے دوستوں کی تفصیل اور تعداد کی فہرست بنالیتی ہے اور جب جب آپ فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہیں تو وہ اس فہرست کا موازنہ کرکے بتاتی ہے کہ فیس بک فرینڈز کی تعداد اتنی ہی ہے یا کم ہوگئی ہے اور اسی طرح الگ ہوجانے والے ڈیجیٹل شناسا کی تصویر، تفصیلات اور آخری رابطے سے آگاہ کرتی ہے جس کے ذریعے آپ فیس بک پر چھوڑجانے والے دوستوں سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔