بھارتی آرٹسٹ نے ساحل سمندر کی ریت پر ملالہ کا مجسمہ بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا

اے ایف پی  منگل 16 اکتوبر 2012
بھارتی آرٹسٹ سدارسن پاٹ نائیک کے مطابق انہوں نے یہ مجسمہ ملالہ یوسف زئی کی ہمت کو سراہتے ہوئے بنایا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی آرٹسٹ سدارسن پاٹ نائیک کے مطابق انہوں نے یہ مجسمہ ملالہ یوسف زئی کی ہمت کو سراہتے ہوئے بنایا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھوبنیشور: بھارتی ریاست اڑیسہ میں آرٹسٹ سدارسن پاٹ نائیک نے ساحل سمندر پر ریت سے ملالہ یوسف زئی کا مجسمہ بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بھارتی آرٹسٹ سدارسن پاٹ نائیک کے مطابق انہوں نے یہ مجسمہ ملالہ یوسف زئی کی ہمت اورخاص طورپر تعلیم کے لئے ان کی محبت اور جستجو کو سراہتے ہوئے بنایا ہے اور ان کی دعا ہے کہ ملالہ جلد صحت یاب ہو کر تعلیم کے شعبے میں اسی طرح ہمت اور بہادری سے اپنی خدمات سر انجام دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔