با ہمت ملالہ نے علم کا اجالا پھیلایا، پوزیشن ہولڈرز

اسٹاف رپورٹر  بدھ 17 اکتوبر 2012
ملالہ یوسف زئی بہادری اور تعلیم کا استعارہ بن چکی ہے جو کہ قابل تقلید ہے. فوٹو: راشد اجمیری

ملالہ یوسف زئی بہادری اور تعلیم کا استعارہ بن چکی ہے جو کہ قابل تقلید ہے. فوٹو: راشد اجمیری

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرآرٹس( ریگولر؍پرائیویٹ )،کامرس پرائیویٹ اور خصوصی طلبا کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے کہا ہے کہ دہشت گردی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور امن و عامہ کی صورتحال ملک کے بڑے مسائل ہیں۔

ملالہ یوسف زئی پر کیا جانے والا حملہ قابل مذمت ہے ، باہمت ملالہ نے علم کا اجالا پھیلایا،ملالہ یوسف زئی بہادری اور تعلیم کا استعارہ بن چکی ہے جو کہ قابل تقلید ہے موجودہ تعلیمی نصاب پرانا اور فرسودہ ہوچکا ہے،جدید نصاب وقت کی ضرورت ہے ،میڈیا نے علم کے فروغ میںکرداراداکیا،ان خیالات کا اظہار پوزیشن ہولڈرزنے بورڈ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میںاخبارنویسوں کو دیے جانے والے انٹرویو میں کیا ،ہیومینیٹز گروپ ریگولر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ رجا زاہد نے بتایا کہ وہ کمیونیکیشن اور صحافت کی جانب رجحان رکھتی ہیں.

اسی لیے اس شعبہ کا انتخاب کیا، ملالہ یوسف زئی پاکستان کا روشن رخ ہے وہ ایک بچی سب کچھ کردکھایا تو ہم کیوں نہیں کرسکتے، صبور فاطمہ نے بتایا کہ ملالہ یوسف زئی علم دشمنوں کے خلاف ایک محرک ہے جو کہ ایک تحریک بن گئی ہے سب کو اس کی تقلید کرنی چاہیے ، صفیہ کریم بنت عبدالکریم کا کہنا ہے کہ ان کی پوزیشن اساتذہ، والدین اور ان کی اپنی محنت کا نتیجہ ہے ، سعدیہ رشید نے کہا کہ وہ ایجوکیشن، اسلامک اسٹڈیز یا عربی میں ماسٹرز کرنا چاہتی ہیں،ہ طالبہ سلمیٰ صدیق نے بتایا کہ وہ صحافت کرنا چاہتی ہیں،ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اہم مسئلہ ہے، طالبہ انیلا حسن رضوی نے بتایا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔