مسلمان فطرانہ ادائیگی میں تاخیر نہ کریں، سعودی مفتی اعظم

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 17 جولائی 2015
فطرہ صرف مستحق افراد کو ادا کیا جائے، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ۔ فوٹو: فائل

فطرہ صرف مستحق افراد کو ادا کیا جائے، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے خبردارکیا ہے کے مسلمان عیدکے موقع پر فطرانہ ادائیگی میں تاخیر نہ کریں اور صرف ضرورت مند اور مستحق افراد یا خاندانوں کی ہی امداد کریں۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ گلیوں میں مانگنے والے پیشہ ور بھکاریوں کو فطرانہ دینے سے اجتناب کیا جائے، فطرانہ نماز عید کی ادائیگی سے قبل یا عید سے ایک دوروز پہلے اداکردیاجائے تاکہ جن مساجد کے امام فطرانہ اکٹھا کرتے ہیں وہ بروقت اسکی مستحق افراد کو ادائیگی یقینی بنائیں۔ سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ فطرانہ غلے، چاول یا کھجوروں کی شکل میں دیا جائے اور ان اجناس کی مقدار 3 کلو گرام سے کم نہ ہو، فطرانہ اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔