شراب پی کر گلہری نے ہوٹل میں وہ کیا جو انسان بھی نہ کرے

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جولائ 2015
گلہری کی توڑ پھوڑ سے 300 یورو کا نقصان ہوا، کلب سیکریٹری،
فوٹو فائل

گلہری کی توڑ پھوڑ سے 300 یورو کا نقصان ہوا، کلب سیکریٹری، فوٹو فائل

لندن: شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آپ نے اکثر انسانوں کو تو دیکھا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں شراب پینے کی شوقین ایک گلہری نے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے شراب خانے میں گھس کر شراب تو پی ہی لیکن ساتھ ہی ایسی مست ہوئی کہ خوب تباہی مچائی۔

برطانیہ کی کاؤنٹی ورسٹر شائر میں موجود ہنی بورن ریلوے پب کا مالک جب صبح اپنے ہوٹل پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اندر شراب کی بوتلیں ٹوٹیں ہوئیں ہیں اور کیش بکھرا ہوا تھا وہ سمجھا کہ کسی چور نے یہ کارروائی کی ہے لیکن جب وہ ذرا اور اندر جاکر جائزہ لینے لگے تو انہیں چور بھی مل گیا اور وہ تھی ایک گلہری، جو ایک ڈبے میں پھنسی خود کو نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔ کلب کے سیکریٹری سام باؤلٹر کا کہنا تھا کہ گلہری کی توڑ پھوڑ سے 300 یورو کا نقصان ہوا ہے۔

باؤلٹر کا کہنا تھا کہ کئی بوتلیں اور کیش زمین پر بکھرا پڑا تھا جس سے صاف لگ رہا تھا کہ گلہری پورے بار میں گھومتی رہی ہے اور اس نے ایسا نشے کی حالت میں ہی کیا ہے کیوں کہ اس کے قریب پڑی ایک بوتل کافی خالی ہوچکی تھی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ باؤلٹر نے گلہری کو ڈبے سے نکال کر کھڑکی کے راستے آزاد تو کردیا لیکن اس کے بعد بار کے باہرلکھ کر لگا دیا کہ زندگی بھر کے لے اس بار میں گلہریوں کا داخلہ بند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔