ماروی میمن کاطالبان کیخلاف تحریک چلانے کااعلان

خواتین کی تعلیم کیخلاف طالبان سمیت کسی تنظیم کی سوچ برداشت نہیںکی جائے گی


Numainda Express October 17, 2012
پارہ چنارمیں طلباپرتیزاب پھینکنے کاواقعہ خواتین کوتعلیم سے دوررکھنے کامنصوبہ ہے،ماروی۔ فوٹو: ایکسپریس

مسلم لیگ(ن)کی مرکزی رہنماماروی میمن نے کہاہے کہ خواتین کی تعلیم کی خلاف طالبان سمیت کسی بھی تنظیم کی سوچ برداشت نہیں کی جائے گی۔

کیونکہ یہ ایک دہشت گردانہ سوچ ہے اورحکومت کی طرف سے طالبان کیخلاف سخت اقدامات کا وقت آگیاہے۔ انھوں نے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے طلباپرتیزاب پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہاکہ پارہ چنارمیں طلباپرتیزاب پھینکنے کاواقعہ نوجوان نسل بلخصوص خواتین کوتعلیم سے دور رکھنے کا منصوبہ ہے، تعلیم خواتین کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی خواتین پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائیگی،ملالہ یوسفزئی سمیت کسی بھی خاتون پر حملہ بزدلانہ فعل ہے اور خواتین پر تشدد کیخلاف انھوں نے طالبان کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں