کوئٹہ اور جعفرایکسپریس ڈیڑھ ماہ بعد بحال کر دی گئیں

انجنوں کی کمی برقرار، مین لائن پر بیشترگاڑیاں لیٹ ، برانچ لائنز پرکئی منسوخ، مسافر پریشان.


APP/Numainda Express October 17, 2012
انجن نہ ہونیکی وجہ سے 15 اپ کراچی ایکسپریس اور 17 اپ ملت ایکسپریس کوجوڑ کر چلایا گیا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ اور جعفر ایکسپریس 1ماہ 18 دن بعد بحال کردی گئی ہیں، دوسری طرف ملک بھر میں ریل گاڑیوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل آباد ، پشاور،کراچی اور راولپنڈی جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکاررہیں، اسی طرح مین لائنوں پر ٹرینوں کی روانگی بھی وقت پر نہ ہوسکی، انجن نہ ہونے کی وجہ سے، نارووال، قصور ، شورکوٹ اورجڑانوالہ جانیوالی ریل گاڑیاں منسوخ کر دی گئیں، اے پی پی کے مطابق جیکب آباد اور سبی میں سیلاب کی وجہ سے راولپنڈی تا کوئٹہ کے مابین ایک ماہ بند رہنے والی کوئٹہ ایکسپریس آج دوبارہ شروع کی جائے گی،ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ سید منور شاہ نے بتا یا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین 13 ستمبر کو سیلاب کی وجہ سے بند کی گئی تھی۔

جعفر ایکسپریس آج راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے صبح 10 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گی جبکہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس شام 6 بجے راولپنڈی پہنچے گی،ملتان سے نمائندے کے مطابق انجن نہ ہونے کی وجہ سے 15 اپ کراچی ایکسپریس اور 17 اپ ملت ایکسپریس کو جوڑ کر چلایا گیا دونوں ٹرینیں مقررہ وقت سے ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچیں، اس کے علاوہ باقی گاڑیاں بھی ایک سے پانچ گھنٹے لیٹ تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں