ڈرگ اتھارٹی بل کی منظوری سے جعلی دوائوں کاخاتمہ ہوگا،فردوس

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 17 اکتوبر 2012
ڈرگ مافیاکاخاتمہ ہوگا،گفتگو،جعلی،زائدالمیعاددوائیں فروخت کرنیوالوںکیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

ڈرگ مافیاکاخاتمہ ہوگا،گفتگو،جعلی،زائدالمیعاددوائیں فروخت کرنیوالوںکیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرنیشنل ریگولیشنزاینڈسروسز فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بل کی منظوری سے ملک میںجعلی اورغیر معیاری دوائوں کے ساتھ ساتھ ڈرگ مافیاکابھی خاتمہ ہوگا۔

ہربل اورہومیو پیتھی دوائوں کی بھی رجسٹریشن ہوگی گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے بل کی منظوری سے قبل بنائے گئے قانون میںخامیاں تھیںاب ایسا نہیں ہوسکے گاانھوں نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی 2000ء سے رجسٹرڈ دوائوں کی رجسٹریشن پرقانون کے مطابق نظرثانی کرے گی۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے کہا کہ ملک میںقائم 19 رجسٹرڈمیڈیکل کالجوں کی دوبارہ انسپکشن کی جائے اس کے لیے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک کمیشن بنارہے ہیں جوان کا جائزہ لے گا اورجومعیارپرپورااتریںگے ان کو این اوسی دیا جائے گا۔ ادھراین این آئی کے مطابق وزارت نیشنل ریگولیشنز اینڈ سروسز نے جعلی،غیرمعیاری اور زائدالمعیاد دوائیں فروخت کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی کرنے فیصلہ کیاہے وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے آئندہ ہفتے خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیاہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔