کراچی: حساس ادارے کی جٹ لائن میں کارروائی، 4 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 17 اکتوبر 2012
 حراست میں لئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا، فوٹو فائل

حراست میں لئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا، فوٹو فائل

کراچی: حساس ادارے نے جٹ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

حساس ادارے نے حراست میں لئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا، ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے  کراچی میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔