بینظیر بھٹو کا ڈرائیور آج خصوصی عدالت میں بیان ریکارڈ کرائے گا

قیصر شیرازی  پير 27 جولائی 2015
جاوید الرحمان طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہا تھا جس پر اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔فوٹو: فائل

جاوید الرحمان طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہا تھا جس پر اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔فوٹو: فائل

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت آج (پیر کو) بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کرے گی، پیپلز پارٹی کے وکلا کی ٹیم آج سابق وزیر اعظم کے ڈرائیور جاوید الرحمان کو عدالت میں پیش کرکے اس کا بیان ریکارڈ کرائے گی۔

جاوید الرحمان طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہا تھا جس پر اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ سیکریٹری خارجہ بھی آج عدالت میں مارک سیگل سے رابطوں اور ان کے وڈیو لنک بیان کی تیاریوں کی رپورٹ پیش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔