کراچی آپریشن کے پیش نظرمتحدہ نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

عمیر علی انجم  جمعـء 31 جولائی 2015
کارکنان کی گرفتاریوں کا معاملہ وزیراعظم نوازشریف کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ ۔ فوٹو: فائل

کارکنان کی گرفتاریوں کا معاملہ وزیراعظم نوازشریف کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ایم کیوایم نے کراچی آپریشن اورکارکنان کی گرفتاریوں کے معاملے کووزیراعظم کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ کیاہے، وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات کے لیے وقت طلب کرلیاہے۔

اس حوالے سے متحدہ کے وفدنے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ ایم کیوایم کے وفدکی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے جس میں وہ خودبھی موجودہوں اس ملاقات میں ایم کیوایم کے جائزتحفظات دورکرنے کے لیے وفاقی حکومت اقدام کرے۔

اس حوالے سے ایم کیوایم کے سینئررہنماڈاکٹرٖفاروق ستارنے ایکسپریس کوبتایاکہ کراچی آپریشن اورکارکنان کی گرفتاری کے معاملے پرآئندہ ہفتے قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ملاقات ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔