عمران خان آئندہ ہفتے کراچی کا تنظیمی دورہ کریں گے

عمیر علی انجم  جمعرات 6 اگست 2015
 عوامی رابطہ مہم اور الیکشن مہم کیلیے جلسوں کے انعقاد اور جلسوں کے مقامات پر بھی غور کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

عوامی رابطہ مہم اور الیکشن مہم کیلیے جلسوں کے انعقاد اور جلسوں کے مقامات پر بھی غور کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ ہفتے کراچی کا تنظیمی دورہ کریں گے۔

اس دورے میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کیلیے پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق یہ دورہ انتہائی اہم ہوگا، عمران خان کراچی کے اس دورے میں سندھ کے ناراض رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور سینئر رہنماؤں کے تحفظات کو دورکرنے کیلیے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

جبکہ سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی اور کارکنان کو میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دینے کیلیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جبکہ عوامی رابطہ مہم اور الیکشن مہم کیلیے جلسوں کے انعقاد اور جلسوں کے مقامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔