عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا

عمیر علی انجم  جمعـء 7 اگست 2015
آج پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنمااسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ذرائع۔ فوٹو: فائل

آج پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنمااسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ذرائع۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے  پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج (جمعے کو ) اسلام آبادمیں طلب کرلیا۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو ملک کی سیاسی صورت حال اورحکومتی ردعمل کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنمااسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔