نان ڈیوٹی پیڈ،اسمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف آپریشن کی منظوری

ارشاد انصاری  جمعرات 18 اکتوبر 2012
آپریشن ملک بھرمیںہوگا،لا انفورسمنٹ ایجنسیاںساتھ ہونگی،منظوری چیئرمین ایف بی آرنے دی۔ فوٹو: فائل

آپریشن ملک بھرمیںہوگا،لا انفورسمنٹ ایجنسیاںساتھ ہونگی،منظوری چیئرمین ایف بی آرنے دی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایف بی آرنے ملک بھر میں نان ڈیوٹی پیڈ،اسمگل شدہ ،ڈپلیکیٹ چیسز نمبرزکی حامل گاڑیوںکیخلاف گرینڈ آپریشن وکریک ڈائون کرنیکی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری بدھ کے روز چیئرمین ایف بی آرعلی ارشد حکیم نے ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز اینٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران دی اجلاس میںممبرکسٹمزریاض خان اورڈی جی کسٹمز اینٹلی جننس سمیت دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میںشریک سینئر افسر نے بدھ کے روز،،ایکسپریس،،کوبتایاکہ نان ڈیوٹیٰ پیڈ گاڑیوںکے خلاف گرینڈآپریشن اورکریک ڈاون کی منظوری آزمائشی بنیادوںپرکی جانے والی کارروائی کی کامیابی کومدنظررکھتے ہوئے دی گئی ہے کریک ڈاون کیلیے 50خصوصی موبائل ٹیمیںبھی تشکیل دے دی گئی ہیںجوچھاپے ماریںگی اور پولیس،رینجرزاور ایف سی سمیت دیگر امن و امان برقرار رکھنے والی فورسزکے ساتھ رابطہ کریںگی۔

ذرائع نے بتایاایف بی آرنے 23 لاکھ گاڑیوں کا ڈیٹا اکھٹا کیاہے جس کے تحت نان ڈیوٹی پیڈ،اسمگل شُدہ ،ڈوپلیکیٹ چیسزنمبرزکی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جو گاڑیاں پکڑی جائیںگی ان پر عائد تمام ڈیوٹیاں اورٹیکسوں کے علاوہ ڈیفالٹ سرچارج و جرمانے کی ادائیگی پر گاڑی چھوڑی جائے گی ورنہ گاڑی ضبط کرلی جائے گی مقامی لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ ملکر مُشترکہ طور پر کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔