حج کرپشن؛ حامدکاظمی کیخلاف ثبوت نہیں ملا، تفتیشی افسر

قیصر شیرازی  ہفتہ 8 اگست 2015
سابق آئی جی حسین اصغرکی گواہی ترک،12اگست کوآخری گواہ پیش کیاجائیگا  فوٹو: فائل

سابق آئی جی حسین اصغرکی گواہی ترک،12اگست کوآخری گواہ پیش کیاجائیگا فوٹو: فائل

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی سمیت چاروں ملزمان کیخلاف حج انتظامات میں کرپشن کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔

مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر غضنفر عباس نے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر اخترکی عدالت میںبیان دیتے ہوئے یہ کہہ دیا ہے کہ دوران تفتیشی حامدسعیدکاظمی کیخلاف حج انتظامات  میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا،ان کے تمام اثاثہ جات اوربینک اکاؤنٹس بھی لیگل تھے۔

اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس میںبھی کرپشن کا کوئی لین دین سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کرپشن کرنیکاکوئی ریکارڈ مقدمہ کے ریکارڈ پر آیا ہے، اس بیان کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر اس اسکینڈل کی تفتیش کیلیے  بار مقررکیے جانیوالے سابق آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کو غیر ضروری گواہ قرار دیتے ہوئے ترک کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔