نیشنل ایکشن پلان کامیاب بنانے کیلیے جامع حکمت عملی تیار

ذوالفقار بیگ  اتوار 9 اگست 2015
انٹرکالجیٹ ڈرامہ فیسٹیول آئندہ ماہ ہوگا،نوجوانوں کومواقع دینگے،ڈائریکٹرآرٹس کونسل فوٹو: فائل

انٹرکالجیٹ ڈرامہ فیسٹیول آئندہ ماہ ہوگا،نوجوانوں کومواقع دینگے،ڈائریکٹرآرٹس کونسل فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانے کیلیے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

حکمت عملی کے تحت پنجاب انفارمیشن اینڈ کلچر کیساتھ الحاق شدہ آرٹس کونسلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کیلیے انٹرکالجیٹ اینڈ یونیورسٹیز اسٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں۔آئندہ ماہ پنجاب بھر کی آرٹس کونسل میں پیش کیے جانیوالے ڈراموں میں نوجوان اداکاروں کو مواقع دیے جائیں تا کہ قومی تشخص کو موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔