- مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ
- مشہور موسیقار ’بے ٹہووِن‘ کی موت کے 200 سال بعد ڈی این اے تجزیہ
- اب مائیکروسوفٹ براؤزر میں الفاظ سے اے آئی تصاویر تخلیق کرنا ممکن
- رمضان المبارک؛ سحری کی ایسی غذائیں جن سے دن بھر بھوک نہیں لگے گی
- عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- چین نے پاکستان کی دو ارب ڈالر کی قرض ادائیگی مؤخر کردی
- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
سلمان خان کے ساتھ کام کے لیے سوارا بھاسکر اطالوی فلم سے الگ ہو گئیں
انٹرنیشنل فلم کاشوٹنگ شیڈول میری بالی ووڈ فلموں سے ٹکرا رہا تھاجس پر اطالوی فلم ساز کے ساتھ کام سے معذرت کرلی،سوارا۔ فوٹو : فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر جنھیں اسی ماہ اٹلی میں بنائی جانیوالی ایک انٹرنیشنل فلم کی شوٹنگ کے لیے جانا تھا اب اس پروجیکٹ سے الگ ہوگئیں ہیں ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے اٹلی جانے کے لیے ویزہ سمیت دیگر کاغذات بروقت تیار نہیں ہوسکے تھے اس وجہ سے انھوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے دوسری طرف بالی ووڈ میں یہ خبر بھی گرم ہے کہ سوارا بھاسکر ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس لیے وہ انٹرنیشنل فلم سے الگ ہوئی ہیں۔
زرائع کا مزید کہنا ہے کہ اطالوی فلمساز اپنی فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع کرکے اگلے ماہ یعنی ستمبر میں ختم کرنا چاہتے تھے لیکن اداکارہ پہلے ہی ان دنوں ماہ کے لیے ہدایتکار سورج بھرجاتیا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ جو رواں ماہ کے وسط سے شروع ہوکر ستمبر کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گی کے لیے تاریخیں طے کرچکی ہیں ۔
اس کے بعد وہ اکتوبر اور نومبر میں ہدایتکار اشوانی لائیر کی فلم کی تشہیر میں مصروف رہیں گی جب کہ اطالوی فلمساز اتنے لمبے عرصے تک اداکارہ کا انتظار نہیں کرسکتے۔
جس پر سوارا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔سوارا بھاسکر نے فلم چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ میں اطالوی فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تھی اور اس کی وجہ سے میں خود کو فلم انڈسٹری میں بہت آگے تک جاتے ہوئے دیکھ رہی تھی مگر ویزہ جاری ہونے میں کچھ وجوہات کی بنا پر تاخیر ہوگئی۔
جب کہ اس فلم کی شوٹنگ کا شیڈول بھی میری بالی ووڈ فلموں سے ٹکرا رہا تھا اس بنا پر میں نے اطلالوی فلمسازکے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔ تاہم میری خواہش ہے کہ ان کی فلم جلد از جلد مکمل ہواور سینمااسکرین پر بھی کامیابی حاصل کرے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔