نیویارک: فیڈرل ریزروکی عمارت میں دھماکے کی سازش کا الزام، بنگلہ دیشی شخص گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اکتوبر 2012
بنگلہ دیشی نوجوان کو فیڈرل ریزرو کی عمارت کو بم دھماکے سے اڑانے کی منصبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا. فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیشی نوجوان کو فیڈرل ریزرو کی عمارت کو بم دھماکے سے اڑانے کی منصبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا. فوٹو: اے ایف پی

نیویارک: فیڈرل ریزروکی عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس منصوبہ بندی کے الزام میں بنگلہ دیشی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی سیکیورٹی ادارے ایف بی آئی نے 21 سال کے رضوان الاحسان نفیس نامی بنگلہ دیشی نوجوان کونیویارک میں واقع فیڈرل ریزرو کی عمارت کو بم دھماکے سے اڑانے کی منصبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا ، ایف بی آئی اہلکارالقائدہ کے اراکین کا روپ دھار کےنفیس کے ساتھ مل گئےاور اسے 500 کلو وزنی جعلی بم مہیا کیا جسے وہ فیڈل ریزرو بنک کی عمارت میں نصب کرنا چاہتے تھا۔

ایف بی آئی کے مطابق ملزم جنوری  2012 میں دہشت گردی کی نیت سے امریکا میں آیا تھا، مبینہ ملزم کو بروکلن کی وفاقی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو عمر قید کی سزا بھگتنی پڑے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔