امیتابھ نے 10 سال بعد جیا کے ساتھ سین عکسبند کروایا

شوبز ڈیسک  منگل 18 اگست 2015
آر بالکی کی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ میں امیتابھ مہمان اداکار کے طور نظر آئیں گے۔ فوٹو: فائل

آر بالکی کی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ میں امیتابھ مہمان اداکار کے طور نظر آئیں گے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ایک دہائی بعد اپنی بیوی جیا بچن کے ساتھ آر بالکی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ میں مہمان اداکار کے طور سینما اسکرین پر نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے فلم کی اینڈ کا کے سیٹ پر اپنی اہلیہ جیا بچن کے ساتھ شوٹنگ کے دوران لی جانیوالی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں ۔ دوسری طرف ارجن کپور جو فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں نے کہا ہے کہ ان کی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہوگئی ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔