ٹرک کی ٹکر سے لڑکی ہلاک، محنت کش چھت سے گرگیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 19 اکتوبر 2012
شاہ لطیف ٹائون کے علاقے قائد آباد ماروی گوٹھ میں گھر کے باہر کھیلنے والی 14سالہ سندس کو مال بردار ٹرک نے کچل کر ہلاک کر دیا. فوٹو فائل

شاہ لطیف ٹائون کے علاقے قائد آباد ماروی گوٹھ میں گھر کے باہر کھیلنے والی 14سالہ سندس کو مال بردار ٹرک نے کچل کر ہلاک کر دیا. فوٹو فائل

کراچی: شاہ لطیف ٹائون میں مال بردار ٹرک کی ٹکر سے نوعمر لڑکی ہلاک ہوگئی،کورنگی میں فیکٹری کی چھت سے گر کر محنت کش ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون کے علاقے قائد آباد ماروی گوٹھ میں گھر کے باہر کھیلنے والی 14سالہ سندس کو مال بردار ٹرک نے کچل کر ہلاک کر دیا، کورنگی کے علاقے واقع مقامی گارمنٹس فیکٹری کی چھت پر کام کے دوران بلندی سے گر کر40سالہ فضل ہلاک ہوگیا،لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لائی گئی، متوفی محنت کش اور شاہنواز بھٹو کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔