- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
’’ویڈنگ پلاؤ‘‘ کی ہیروئن انوشکا نے ماڈلنگ چھوڑ دی
ممبئی: فلم ’’ویڈنگ پلاؤ‘‘ (Wedding Pullav) سے فلمی دنیا میںقدم رکھنے والی مشہور ماڈل انوشکا رانجن نے بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے ماڈلنگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ بالی ووڈ فلمساز ششی رانجن کی بیٹی انوشکا جو متعدد فیشن شوز میں ریمپ پر واک کرچکی ہیں ،اپنے نئے کیریئر کے سلسلہ میں بہت پرجوش ہیں اور ان کی پہلی فلم ’’ویڈنگ پلاؤ‘‘ 16 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔
انوشکا نے کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں ماڈلنگ اور اداکاری کو جاری رکھنا ان کے لیے بہت مشکل ہے اور وہ بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے اس شعبے کو چھوڑ رہی ہیں۔ یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انوشکا رانجن کا کہناتھا ماڈلنگ اور اداکاری دونوں شوبز کے شعبے ہیں اور اپنی اپنی جگہ دونوں کی اہمیت ہے مگر میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ بیک وقت دونوں کشتیوں میں سوار رہ سکوں اس لیے میں نے ماڈلنگ کو چھوڑ کر اداکاری پر اپنی بھر پور توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مشہور سینماٹوگرافر بینود پردھان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی اپنی پہلی فلم ’’ویڈنگ پلاؤ ‘‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انوشکا نے کہا کہ میرے نزدیک یہ فلم کسی بھی فنکار کے لیے فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے بہترین موقع ہے کیونکہ اس میںر ومانس اور کامیڈی کے ساتھ ساتھ ان سب چیزوں کو شامل کیا گیا ہے جو فلم بین اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے گانے جذبات سے بھر پور اور لوگوں کو ہمیشہ یاد رہنے والے ہیں اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ’’ویڈنگ پلاؤ‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انوشکا کا کہنا تھا کہ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کی بنا پر مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا جنون تھا اور یقین تھا کہ ایک دن اس شعبے کا حصہ ضرور بنوں گی اس لیے اپنی تعلیم مکمل کرتے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ واضح رہے کہ فلم میں انوشکا کے ساتھ دیگناتھ مانچل ہیرو کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ کرن گروور، سونالی سہگل، رشی کپور، ستیش کوشک، پرمیت سیٹھی، کیٹوگڈوانی، ہیمانی شیو پوری، اپاسنا سنگھ اور تریپتی لکھن پال بھی اہم کردارروں میں شامل ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔